چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں 5 ویں چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش (سی آئی سی پی ای) کے مقام پر ایک مہمان کا عملے کے ساتھ تصاویر کے لئے انداز۔(شِنہوا)
ہائیکو (شِنہوا) 5 ویں چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش (سی آئی سی پی ای) میں رواں سال 71 ممالک اور خطوں سے ریکارڈ 1 ہزار 767 اداروں اور 4 ہزار 209 اشیائے صرف کے برانڈز نے شرکت کی۔
ہائی نان کے صوبائی محکمہ برائے بین الاقوامی اقتصادی ترقی کے چیف اکانومسٹ زینگ رونگ نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عالمی برانڈز، ای کامرس اور ملک کے مخصوص سپلائرز پر توجہ مرکوز کرتی تقاریب سے تعاون کے 52 معاہدے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 92 ارب یوآن (تقریباً 12.6 ارب امریکی ڈالر) تھی۔
چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش میں سلوواکیہ، سنگاپور، برازیل، آرمینیا اور قازقستان سمیت دیگر ممالک نے رواں سال پہلی مرتبہ اپنے قومی پویلین قائم کئے تھے۔
برطانیہ کو2025 کے لئے مہمان ملک کا درجہ حاصل تھا، اس کا نمائشی رقبہ 1 ہزار 300 مربع میٹر سے زائد تھا جس میں فیشن ، خوبصورتی ، گھریلو سامان ، صحت اور زیورات کی صنعتوں کے 53 برانڈز کی نمائش کی گئی، یہ تعداد 2024 کے مقابلے میں دوگنا تھی۔
نمائش میں 60 ہزار سے زائد پیشہ ور خریداروں نے شرکت کی جو گزشتہ برس سے 10 فیصد اضافہ ہے۔ نمائش کے ساتھ ساتھ وزارت تجارت نے مقامی کھپت میں اضافے کے لئے ’’چین میں خریداری‘‘ مہم بھی شروع کرتے ہوئے غیرملکی تجارتی اداروں اور مقامی خریداروں کے درمیان تعاون کو آسان بنانے لئے ایک مختص نمائش کا اہتمام کیا۔
چھٹی سی آئی سی پی ای کی تیاریاں جاری ہیں جس کے لئے سینکڑوں ادارے پہلے ہی شرکت کا اندارج کراچکے ہیں۔
