اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 44 لاکھ 5 جی بیس اسٹیشنز موجود ہیں، وزارت

چین میں 44 لاکھ 5 جی بیس اسٹیشنز موجود ہیں، وزارت

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر لیان یون گانگ میں چائنہ ٹاور کا تعمیر کردہ 5 جی بیس اسٹیشن دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مارچ کے اختتام تک 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 43 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جس سے صارفین میں رسائی کی شرح 75.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کے چیف انجینئر شائی شاؤفینگ نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کی سائبر بنیادی سہولیات میں بہتری کا عمل جاری ہے اور اس کی ڈیجیٹل صنعت نئی بلندیوں کو چھورہی ہے۔

شائی نے کہا کہ 5 جی اور بڑے مصنوعی ذہانت ماڈلز کی نمائندہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ ابتدائی 2 ماہ کے دوران ڈیجیٹل شعبے کی آمدنی میں گزشتہ برس کی نسبت 8.2 فیصد اضافہ ہوا۔

شائی کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران چین کے صنعتی شعبے نے بنیادی سہولیات میں بہتری اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کے فروغ میں پیشرفت کے ساتھ مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!