امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پومونا میں لوگ 7ویں آتھینٹک ایشین فوڈ ایکسپو دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کم مالیت والے پیکجز پر امریکی ٹیرف میں ردوبدل کو خلل کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے امریکی صارفین کے مفادات پر شدید اثر پڑےگا۔
ترجمان حہ یونگ چھیان نے معمول کی پریس بریفنگ میں اس بات پر زور دیا کہ سرحد پار ای-کامرس اعلیٰ کارکردگی، تیز ترسیل اور کم لاگت جیسے منفرد فوائد پیش کرتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف صارفین کی ذاتی اور متنوع مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرتی ہے بلکہ بین الاقوامی تجارت کی جدت کا اہم رجحان اور لوگوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سرحد پار ای-کامرس تجارت کی نئی شکل ہے جو عالمی صارفین کے رجحانات کے ساتھ گہری ہم آہنگی رکھتی ہے اور موثر طریقے سے بڑی تعداد میں صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس شعبے میں پالیسی ردوبدل کا مقصد سہولت کی فراہمی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے اور سرحد پار ای-کامرس کی مضبوط اور پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔
