اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی مالی اعانت سے چلنے والی مزید کمپنیوں کا چین میں اپنی...

امریکی مالی اعانت سے چلنے والی مزید کمپنیوں کا چین میں اپنی موجودگی بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہیں، نائب وزیراعظم

چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ  این ویڈیا کے صدر اور سی ای او جنسن ہوانگ سے بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ نے بیجنگ میں این ویڈیا کے صدر اور سی ای او جنسن ہوانگ سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن حہ لی فینگ نے کہا کہ چینی منڈی میں سرمایہ کاری اور کھپت کے وسیع امکانات موجود ہیں اور صنعتی تبدیلی اور بہتری میں تیزی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی منڈی  تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے دور کے لئے بہترین اطلاقی منظر نامہ ہے اور ہمیشہ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے سرمایہ کاری اور تجارت کے لئے ذرخیز مقام رہی ہے۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین این ویڈیا سمیت امریکی مالی اعانت سے چلنے والے مزید کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ وہ چینی منڈی کو مضبوطی سے فروغ دیں اور چین میں اپنے صنعتی فوائد اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں اور اس طرح عالمی مسابقت میں برتری حاصل کریں۔

اس موقع پر این ویڈیا کے صدر اور سی ای او جنسن ہوانگ نے چین کے معاشی امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور چینی منڈی میں موجودگی کو مضبوط بنانے اور امریکہ اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!