پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلچین۔ کمبوڈیا دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے ثقافتی تبادلے کی تقریب...

چین۔ کمبوڈیا دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے ثقافتی تبادلے کی تقریب کا انعقاد

کمبوڈیا کے شمال مغربی سیم ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین۔ کمبوڈیا ثقافتی راہداری کی افتتاحی تقریب میں چینی فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

نوم پنہ (شِنہوا) چین اور کمبوڈیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے اظہار کے لئے چین۔ کمبوڈیا ثقافتی تبادلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی چائنہ میڈیا گروپ (سی ایم جی)، کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات، وزارت ثقافت و فنون لطیفہ، وزارت سیاحت اور رائل اکیڈمی آف کمبوڈیا نے مشترکہ طور پر کی۔

کمبوڈین پیپلز پارٹی کے صدر اور سینیٹ کے صدر سمدیچ ٹیکو ہن سین نے مبارکباد کے ایک پیغام میں اس تقریب کے بامعنیٰ نتائج پر دلی مبارکباد پیش کی اور اعتماد ظاہر کیا کہ یہ تقریب ایک بار پھر کمبوڈیا اور چین کے درمیان گہری تفہیم اور باہمی اعتماد کا پل تعمیر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔

اس تقریب کی ایک خاصیت چین ۔ کمبوڈیا میڈیا شراکت داری طریقہ کار کا باضابطہ آغاز تھا۔ سی ایم جی، کلب آف کمبوڈین جرنلسٹس، کمبوڈیا۔ چین جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور کمبوڈیا کے 20 سے زائد قومی سطح کے میڈیا اداروں کے مشترکہ طور پر قائم کردہ اس طریقہ کار نے پہلے مشترکہ منصوبے کی نقاب کشائی بھی کی۔

اس اقدام کا مقصد عالمی ترقیاتی مسائل کو حل کرنا، چین- کمبوڈیا تعاون کی بھرپور داستانوں کو دستاویزی شکل دیتے ہوئے مختلف نوعیت کا نکتہ نگاہ پیش کرنا اور چین۔ کمبوڈیا قوت کو عالمی سطح پر تقویت دینا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!