ملائیشیا میں ایسٹ کوسٹ ریلوے لنک (ای سی آر ایل) منصوبے کی ایک تعمیراتی سائٹ پر چین اور ملائیشیا کے کارکن شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد صرف ایک انقلابی ریلوے لائن تعمیر کرنا ہی نہیں بلکہ اردگرد کے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھنا بھی ہے۔
اس میگا ریل منصوبے پر چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی) کے تحت کام جاری ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وانگ گوان چاؤ، جنرل وائس منیجر، سیکشن 9، ای سی آر ایل پراجیکٹ
’’ تعمیراتی کام شروع کرنے سے پہلے ہم نے ماحولیاتی اثرات کے جائزے پر مبنی رپورٹ تیار کی ۔ اس رپورٹ میں اردگرد کے قدرتی ماحولیاتی نظام پر منصوبے کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ شامل تھا اور ساتھ ہی ضروری حفاظتی اقدامات بھی تجویز کئے گئے تھے۔ پورے منصوبے کے دوران ہم باقاعدہ نگرانی کا عمل جاری رکھتے ہیں جس میں شور، ارتعاش اور پانی کے معیار کی جانچ بھی شامل ہوتی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سخت اقدامات پر عملدرآمد بھی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ہم اس حوالے سے پُرعزم ہیں کہ مقامی لوگوں کے فطری طرزِ زندگی میں کوئی رکاوٹ نہ آنے پائے۔ دوران تعمیر ہم نے اردگرد کے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھنے کے لئے مختلف اقدامات کئے جن میں نکاسی کے نالوں، حفاظتی تالابوں اور تیل کو پانی سے علیحدہ کرنے والے گڑھوں کی تعمیر شامل ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): گاؤ چاؤ، وائس منیجر، سیکشن 9، ای سی آر ایل پراجیکٹ
’’ ہم نے مینگروو کے مقامی جنگلات کے تحفظ میں بھی سرگرمی سے حصہ لیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بحالی کو فروغ دینے کے لئے علاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہے ہیں۔‘‘
توقع ہے کہ 665 کلومیٹر طویل ای سی آر ایل منصوبہ سال 2027 تک مکمل ہو جائے گا۔
ریلوے منصوبہ نے ملک کے کم ترقی یافتہ مشرقی ساحلی علاقوں کو مغربی ساحل کے معاشی مرکز سے جوڑ دیا ہے۔ امید ہے کہ یہ منصوبہ رابطوں میں بہتری اور ملک میں متوازن ترقی کا سبب بنے گا۔
کوالالمپور سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link