چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا چین میں قازقستان کے سفیر شاخرت نوری شیف سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے چین میں قازقستان کے سفیر شاخرت نوری شیف سے ملاقات کی جس میں فریقین نے عملی تعاون وسیع کرنے اور ٹیکنالوجی و اہلکاروں کے تبادلے مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔
انہوں نے شِنہوا نیوز ایجنسی اور قازقستان کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے، مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجیز کے اطلاق میں اضافے ، اہلکاروں کے تبادلے تیز کرنے اور دونوں ممالک کی میڈیا صنعت میں مسلسل اختراع اور مشترکہ ترقی کے فروغ پر آمادگی ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ چین ۔ وسط ایشیا کے دوسرے سربراہ اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کو گہرے تبادلے اور تعاون کی مصروفیات کے مواقع کے طور پر لینے کے خواہشمند ہیں اور دونوں طریقہ کار کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی میں میڈیا اور تھنک ٹینکس کی دانش اور قوت کو حصہ دار بنانا چاہتے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link