پیر, ستمبر 1, 2025
تازہ ترینگہرے سمندر میں آبی زراعت کا انٹیلیجنٹ جہاز چین کے شہر چھنگ...

گہرے سمندر میں آبی زراعت کا انٹیلیجنٹ جہاز چین کے شہر چھنگ ڈاؤ میں استعمال کے لئے فراہم

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں گہرے سمندر میں آبی زراعت کا انٹیلیجنٹ جہاز بیہائی یارڈ کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہے-(شِنہوا)

چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)چین کے مشرقی بندرگاہی شہر چھنگ ڈاؤ میں آبی زراعت کا ایک لاکھ 50ہزار ٹن وزنی جہاز استعمال کے لئے فراہم  کردیا گیا ہے۔

چھنگ ڈاؤ کونسن ڈویلپمنٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کی سرمایہ کاری سے بنایا گیا یہ جہاز ایک لاکھ 50ہزار ٹن وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ 244.9 میٹر لمبا ہے اور اس میں 15 افزائشی کیبن ہیں جن میں تقریباً ایک لاکھ مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

اس جہاز میں تقریباً 61کروڑ یوآن (تقریباً 8کروڑ 46لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جو چھنگ ڈاؤ کونسن کے استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

جہاز پر نصب سمارٹ آبی پرورش کے نظام سے سالانہ 3600 ٹن اعلیٰ معیار کی مچھلی کی پیداوار کی توقع کی جا رہی ہے۔ ان افزائشی کیبنز کو بڑی پیلی کروکر اور سالمن جیسی مچھلیوں کی اقسام کی پرورش کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نیا بحری جہاز 20 مئی 2022 کو فراہم کئے جانے والے اپنے  ایک لاکھ  ٹن وزنی پیشرو کا تازہ ترین ورژن ہے۔ اس کا پیشرو اب تک 17ہزار  ناٹیکل میل سے زیادہ کا سفر کر چکا ہے۔ اس جہاز سے آبی زراعت کا علاقہ ساحل کے قریب سے  گہرے سمندر تک وسیع ہوگیا ہے، اس میں افزائش نسل کے لئے اعلیٰ معیار کے سمندری وسائل کا استعمال کیا گیا۔

نئے جہاز نے 160 سے زائد تکنیکی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ خاص طور پر ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دیا گیا ہے اور مچھلی کی پرورش کا پورا عمل اب مکمل طور پر مشینوں کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!