اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین فجی سے درآمدات میں توسیع جاری رکھے گا، چینی سفیر

چین فجی سے درآمدات میں توسیع جاری رکھے گا، چینی سفیر

فجی کے شہر نوسوری میں چین کی اعانت سے چاول کی کاشت سے متعلق زرعی ترقیاتی منصوبے کے ایک آزمائشی کھیت میں چینی ماہرین فصل کا جائزہ لے رہے ہیں-(شِنہوا)

سووا(شِنہوا)فجی میں چین کے سفیر ژو جیان نے کہا ہے  کہ چین فجی کی خصوصی اشیاء کی درآمدات کو وسعت دینا جاری رکھے گا، چینی کاروباری اداروں کو فجی میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد فراہم کرے گا اور سیاحوں کو فجی کا دورہ کرنے کی ترغیب دے گا۔

چینی سفیر نے یہ بات امریکہ کی جانب سے اپنے عالمی تجارتی شراکت داروں پر محصولات عائد کرنے کے حوالے سے چین کے موقف کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ژو نے کہا کہ چین اور فجی کے ساتھ ساتھ پوری بین الاقوامی برادری کو تاریخ کے درست جانب اور عدل و انصاف کے اصولوں پر ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

امریکی محصولات کی پالیسی کو مضحکہ خیز، خود غرض اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے چینی سفیر نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ پر مرکوز بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھیں، ڈبلیو ٹی او پر مرکوز کثیرجہتی تجارتی نظام کا دفاع کریں اور اجتماعی طور پر یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے اقدامات اور معاشی غنڈہ گردی کو مسترد کریں۔

ایک چھوٹے جزیرے والے ملک کی حیثیت سے فجی پر امریکہ کی جانب سے 32 فیصد تادیبی محصولات عائد کئے گئے ہیں جو بحرالکاہل کے خطے میں سب سے زیادہ ہیں، جسے فجی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ بمان پرساد نے غیر مناسب اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

چینی سفیر نے یاد دلایا کہ امریکہ عالمی تجارت کی صرف 13 فیصد نمائندگی کرتا ہے اور 190 سے زائد ممالک باقی 87 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان میں تعاون کے ذریعے ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔

ژو نے کہا کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اور معاشی غنڈہ گردی کا بہترین جواب یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنائے اور مشترکہ ترقی حاصل کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!