’’میں تقریباً 10 سال قبل 2016 میں پہلی بار ہوانگ شان پہاڑی علاقے میں آیا تھا۔ اپنے دورے کے ساتھ ہی میں یہاں کی خوبصورتی اور بارش کے بعد نمودار ہونے والی جادوئی دھند کا دیوانہ ہو گیا۔
میں اب تک میں ہوانگ شان میں آٹھ بار آ چکا ہوں۔ مختلف زاویوں، روشنیوں کے ساتھ تصویریں بنانے اور کچھ وقت کے لئے نمودار ہونے والی اس دھند کو کیمرے میں قید کرنے کے لئے میں ہر بار یہاں واپس آتا ہوں۔ میں ہوانگ شان کو موسم سرما، گرما، بہار اور خزاں میں دیکھ چکا ہوں، لیکن اس پہاڑ کی خوبصورتی ہمیشہ ایک سی رہتی ہے۔
یہ جگہ ہوانگ شان میں میرے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں کے درخت اور پہاڑوں کے منفرد خد و خال روایتی چینی پینٹنگز جیسے لگتے ہیں۔ ایک چیز جس میں واقعی بہتری آئی ہے وہ یہاں کے ٹرانسپورٹ کا نظام ہے۔ اب ٹرین اسٹیشن سے بسوں کے ذریعے یہاں آنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ عالمی سیاحوں کے لئے سہولیات بھی بہتر ہوئی ہیں، اب یہاں کئی لوگ انگریزی زبان بول اور سن سکتے ہیں۔‘‘
کارنیٹ نے فروری میں متحدہ عرب امارات کے ایک عالمی فوٹوگرافی فیسٹیول میں ہوانگ شان پہاڑ کی 25 تصاویر پیش کیں۔
ساؤنڈ بائٹ2(فرانسیسی): نکولس کارنیٹ، فرانسیسی فوٹو گرافر
’’اس نمائش پر ملنے والا ردعمل بہت شاندار تھا۔ لوگوں نے تصاویر کو انتہائی پرسکون اور منفرد پایا۔وہ نہیں جانتے تھے کہ ایسے خوبصورت مقامات بھی موجود ہیں۔ یہ لوگ اب ہوانگ شانگ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘
ہوانگ شان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link