پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں پہلی سہ ماہی کے دوران آبی تحفظ پرسرمایہ کاری میں...

چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران آبی تحفظ پرسرمایہ کاری میں اضافہ

چین کے وسطی صوبے ہوبے میں تھری گورجز ڈیم کا ایک منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آبی تحفظ کی سہولیات میں سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 2.9 فیصد اضافے سے 198.81 ارب یوآن (تقریباً 27.58 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

نائب وزیر آبی وسائل چھن من نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین نے پہلی سہ ماہی میں آبی تحفظ کے 6 ہزار 34 منصوبے شروع کئے ہیں۔

اس مدت کے دوران آبی تحفظ کے منصوبوں سے متعلق تعمیرات پر 28.86 ارب یوآن کے مقامی حکومت کے خصوصی بانڈز استعمال ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 37 فیصد زائد ہے۔

آبی تحفظ کے منصوبوں کی تعمیر میں 41.41 ارب یوآن قرض استعمال ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 38.5 فیصد اضافہ ہے۔

نائب وزیر  نے مز ید بتا یا کہ پہلی سہ ماہی میں آبی تحفظ کے منصوبوں نے ملک بھر میں 6 لاکھ 60 ہزار ملازمتیں پیدا کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!