پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچھنگ دو کی 3 نئے بین الاقوامی شہروں کے ساتھ دوستی

چھنگ دو کی 3 نئے بین الاقوامی شہروں کے ساتھ دوستی

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں "چھنگ دو انٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیز کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ فورم 2025 ” کی افتتاحی تقریب کامنظر-(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو نے 3 نئے شہروں کے ساتھ دوستی قائم کرلی- "چھنگ دو انٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیز کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ فورم 2025 ” کے مطابق ان میں برطانیہ کا شہرمانچسٹر، ہنگری کا شہر دوناکیزی اور نیپال کا شہر بھیم شورشامل ہیں۔

نئے اضافے کے ساتھ چھنگ دو کے دوست شہروں کی تعداد 244  ہوگئی۔

مانچسٹر کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر گیری برجز نے کہا ہے کہ مانچسٹر ایک ایسا شہر ہے جو جدت کو اہمیت دیتا ہے، ایک ایسی خصوصیت جو ہمارے شہر اور چھنگ دو کے مابین پیداواری تبادلے اور تعاون میں ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شہر 3 اہم شعبوں ثقافتی اور فنکارانہ تبادلے، حکومتی تعاون کے طریقہ کار اور کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ میں تعاون کو مضبوط کریں گے ۔

چین میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ایک اہم مرکز کے طور پر چھنگ دو کا "بین الاقوامی نیٹ ورک” 1981 میں فرانس کے شہر مونٹپیلیئر کے ساتھ دوستانہ شہر کے تعلقات قائم کرنے کے بعد سے مسلسل بڑھ رہا ہے۔

شہر کا کھلا پن بھی بڑھ رہا ہے۔ اس وقت چھنگ دو 5000 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کا مسکن ہے اور 2024 میں شہر نے تقریباً 1.67 ارب امریکی ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کی۔

فورم کی افتتاحی تقریب میں "چھنگ دو انٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیز کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ فورم 2025 – دوستانہ تعاون پر اقدام” کا اعلان کیا گیا اور  تعاون کے 12 نئے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

اس فورم کا موضوع "باہمی فائدے کے تعاون کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا” تھا، جس میں 29 ممالک کے 39 وفود نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!