اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکیلیفورنیا نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 'غیر قانونی محصولات' پر مقدمہ دائرکردیا

کیلیفورنیا نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ‘غیر قانونی محصولات’ پر مقدمہ دائرکردیا

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مظاہرین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی متنازعہ پالیسیوں کے خلاف گرینڈ پارک میں جمع ہیں-(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا)کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اعلان کیا ہے کہ مغربی امریکی ریاست جس کی معیشت ملک کی سب سے بڑی معیشت ہے، صدر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف بین الاقوامی تجارتی شراکت داروں پر "غیر قانونی محصولات” عائد کرنے پر مقدمہ دائر کر رہی ہے۔

نیوسم نے ایک بیان میں کہاکہ صدر ٹرمپ کے غیر قانونی محصولات کیلیفورنیا کے خاندانوں، کاروبار اور ہماری معیشت میں افراتفری پھیلا رہے ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ اور ملازمتوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ہم ان امریکی خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو افراتفری کو جاری رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس یہ تباہ کن اور افراتفری پھیلانے والے محصولات عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ گورنر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم  ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

گورنر نے کہا ہم اسے عدالت لے جا رہے ہیں۔

کیلی فورنیا کے شمالی ضلع کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کئے جانے والے مقدمے میں حکام یہ دلیل دیں گے کہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کے نام سے جانا جانے والا قانون، جس کا حوالہ ٹرمپ نے محصولات عائد کرنے کے لئے دیا تھا، انہیں یکطرفہ طور پر محصولات لگانے کا حق نہیں دیتا۔

کیلی فورنیا، جو سب سے زیادہ آبادی والی امریکی ریاست بھی ہے، ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے ٹرمپ انتظامیہ پر محصولات کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!