اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین معمر افراد کی نگہداشت خدمات کو بڑھائے گا، اعلیٰ چینی عہدیدار

چین معمر افراد کی نگہداشت خدمات کو بڑھائے گا، اعلیٰ چینی عہدیدار

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں’ بزرگوں کی نگہداشت کے متعلق شین زین بین الاقوامی صنعتی نمائش 2024‘ میں ایک معمرشہری دروازے کے سمارٹ تالے سے متعلق آگاہی حاصل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

نان ننگ (شِنہوا) چین معمر افراد کی نگہداشت خدمات میں اصلاحات کو آگے بڑھائے گا اور شہری خدمات کو بہتر کرے گا۔

چین کی ریاستی قونصلر شین یی چھن نے چین کے جنوب گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے دورے میں معمر افراد کی نگہداشت خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ایک  3 سطح کے جامع خدمت نیٹ ورک کی تعمیر کی کوششوں پر زور دیا جو شہری اور دیہی دونوں علاقوں کا احاطہ کرتا ہو۔

معمر افراد کے لئے مناسب، پائیدار اور خوراک کی ادائیگی خدمات کو ترجیح کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

شین نے شادی کے اندراج کے نئے نظر ثانی شدہ ضوابط کے نفاذ کی اہمیت پر بھی زور دیا جس کا مقصد شادی کی خدمات کو بہتر بنانا اور اندراج کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کم آمدنی والے گروپوں کی متحرک نگرانی اور باقاعدگی سے مدد، مشکل حالات میں بچوں کے لئے بہتر مدد اور سماجی تحفظ کا دائرہ کار کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لئے سماجی تحفظ خاص کر شدید معذوری میں مبتلا افراد کی نگہداشت خدمات کو بہتر بنانے کے لئے بھی کوششیں کی جانی چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!