اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور ملائیشیا کی غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کی...

چین اور ملائیشیا کی غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت

ملائیشیا، پتراجایا میں چینی صدر شی جن پھنگ ملائیشیا کے وزیر اعظم انورابراہیم سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا) چین اور ملائیشیا نے غزہ کے شہری کی جبری بے دخلی کی مخالفت کرتے ہوئے 2 ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا مطالبہ کیا ہے۔

دونوں مملک نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے اختتام پر جاری ایک مشترکہ اعلامیہ میں زور دیا ہے کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی علاقے کا اٹوٹ انگ ہے ۔

مشترکہ اعلامیہ میں فریقین نے اس بات پر زوردیا کہ فلسطین پر فلسطینوں کی حکمرانی ایک اہم اصول ہے جسے غزہ کی جنگ کے بعد کے نظم و نسق میں برقرار رکھنا اور غزہ کے عوام کی جبری بے دخلی کی مخالفت کرنا چاہئے۔

فریقین نے 2 ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطین کی ایک آزاد ریاست اور فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت پر زور دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!