اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مفت ادویات نہ ملنے کا انکشاف

پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مفت ادویات نہ ملنے کا انکشاف

پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مفت ادویات نہ ملنے کا انکشاف ہوگیا۔

محکمہ صحت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اسپتالوں میں ایم پی ایز کے لئے خصوصی فوکل پرسن نامزد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی مراعات کمیٹی نے محکمہ صحت پنجاب کو خط لکھا جس میں کہا گیا ارکان پنجاب اسمبلی کو علاج کے لئے سروسز اسپتال سے ادویات فراہم نہیں کی جارہیں اور خود سے خریدی ادویات کا معاوضہ بھی فراہم نہیں کیا جارہا۔

محکمہ صحت پنجاب نے ایم پی ایز کی مشکل حل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے تمام اسپتالوں کو فوری فوکل پرسن منتخب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں کہا تمام اسپتالوں میں ایم پی ایز کے لیے فوکل پرسن نامزد ہوگا اور فوکل پرسن ایم پی ایز کی ادویات اور علاج کے معاملات کے حل کا ذمہ دار ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!