جمعرات, جولائی 31, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین اور کمبوڈیا کے گہرے تعلقات مشترکہ مستقبل کی راہ ہموار کر...

چین اور کمبوڈیا کے گہرے تعلقات مشترکہ مستقبل کی راہ ہموار کر رہے ہیں، دانشور

کمبوڈیا کے صوبے تبونگ خموم میں قومی شاہراہ 71سی کا فضائی منظر-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کے ایک دانشور نے کہا ہے کہ مشترکہ مستقبل کے حامل چین-کمبوڈیا معاشرے کا تصور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی اہم بنیاد بن چکا ہے۔

دارالحکومت نوم پنہ کی رائل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹڈیز اینڈ پبلک پالیسی کے لیکچرر تھونگ مینگ ڈیوڈ نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ 2019 میں چین اور کمبوڈیا نے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام کے لئے لائحہ عمل پر دستخط کئے۔ 2023 تک یہ اقدام ایسے نئے دور میں داخل ہو چکا تھا جو اعلیٰ معیار، بلند سطح اور اعلیٰ درجوں پر مشتمل تھا۔ اس سے ایسی شراکت داری ظاہر ہوتی ہے جو معاشی تعاون سے آگے تک پھیلی ہوئی ہے جو مشترکہ ترقیاتی اہداف، ثقافتی روابط اور طویل مدتی خوشحالی پر مشتمل ہے۔

تھونگ مینگ کا کہنا ہے کہ اس وژن کے تحت کئی ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان میں مضبوط تجارتی تعلقات، بنیادی شہری سہولیات کی ترقی میں وسعت اور عوامی سطح پر روابط میں اضافہ شامل ہے۔ کمبوڈیا کی زرعی مصنوعات کی چین کو برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ کمبوڈیا کے صنعتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ہائی ویز، بندرگاہوں اور توانائی کی بنیادی سہولیات سمیت اہم منصوبوں نے کمبوڈیا کی رسائی کو بہتر بنایا ہے اور اس کے معاشی امکانات کو وسعت دی ہے۔

تھونگ مینگ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مشترکہ مستقبل کا حامل چین-کمبوڈیا مشترکہ معاشرہ علاقائی اور عالمی تعاون کی حمایت کرتا ہے۔ یہ کمبوڈیا کے کردار کو چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان) کے تعلقات میں مستحکم کرتا ہے اور علاقائی استحکام اور پائیدار ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

تھونگ مینگ نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مسلسل عزم کی بدولت کمبوڈیا-چین تعلقات مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے۔ یہ دوستی باہمی اعتماد، ترقی اور مشترکہ خوشحالی پر قائم ہے۔ مستقل اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے یہ شراکت داری مزید مضبوط، متحرک اور خطے کے لئے فائدہ مند بنتی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!