اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی ٹیکس میں اضافہ چین کی طویل مدتی مثبت ترقی کو نہیں...

امریکی ٹیکس میں اضافہ چین کی طویل مدتی مثبت ترقی کو نہیں روک سکتا ، عہدیدار

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر بن ژو کی کمپنی میں خواتین محنت کش مصنوعات ترتیب سے رکھ رہی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ چینی مصنوعات پر امریکی ٹیکس میں اضافے سے قلیل مدت میں چین کی تجارت اور معیشت پر تھوڑا دباؤ آئے گا تاہم  اس سے چینی معیشت کی طویل مدتی مثبت سمت تبدیل نہیں ہوگی۔

قومی ادارہ شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شینگ لائی یون نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم امریکہ کی جانب سے  ٹیکس رکاوٹیں عائد کرنے اور تجارتی بدمعاشی کی سخت مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ایسے اقدامات تمام فریقین کے لئے نقصان دہ ہیں۔

شینگ نے چینی معیشت کی ٹھوس بنیادوں اور مضبوط لچک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بیرونی مسائل سے نمٹنے اور اپنے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اعتماد اور صلاحیت رکھتا ہے۔

چین 2025 میں اپنے جی ڈی پی میں گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد اضافے کا اردہ رکھتا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چینی معیشت میں گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد زائد ہے۔

شینگ کا کہنا تھا کہ اصلاحات اور کھلے پن کے بعد سے چینی معیشت نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا اور میکرو اقتصادی انتظام کے اعتبار سے وسیع تجربہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین بیرونی حالات میں رونما تبدیلیوں کے ردعمل میں اضافی پالیسیاں بھی نافذ کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!