اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے زمبابوے میں پہلے جون کاؤ ٹیکنالوجی تربیتی منصوبے کاآغاز کر...

چین نے زمبابوے میں پہلے جون کاؤ ٹیکنالوجی تربیتی منصوبے کاآغاز کر دیا

زمبابوے کے مغربی صوبے ماشونالینڈ میں چین کی امداد سے چلنے والے جون کاؤ ٹیکنالوجی تربیتی منصوبے کے ایک سیشن میں شہری شریک ہیں-(شِنہوا)

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے کے مغربی صوبے ماشونالینڈ میں چین کی مدد سے پہلا ٹیکنالوجی تربیتی منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد جنوبی افریقی ملک زمبابوے کی زرعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

کسانوں، طلبہ اور ماہرین تعلیم سمیت 50 سے زائد شرکاء نے 3 روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کی جس میں چینی تکنیکی ماہرین کی قیادت میں کتابی سیشن اور عملی مظاہرے دونوں شامل تھے۔

جون کاؤ ایک ہائبرڈ گھاس اور ایک کثیرجہتی زرعی وسیلہ ہے جو چین میں تیار کیا گیا ہے اور اسے عالمی سطح پر فروغ دیا گیا ہے۔

جون کاؤ ٹیکنالوجی ٹیم کے سربراہ راؤ ہوہو نے کہا کہ 3 سالہ منصوبے سے مقامی کاشتکاروں کو جون کاؤ ٹیکنالوجی کو کئی پہلوؤں سے مکمل طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی جس میں جون کاؤ کی کاشت اور مشروم اگانے اور ان کامویشیوں کے کھانے میں استعمال شامل ہے۔

چھوٹے پیمانے پر کاشت کاری کرنے اور افتتاحی تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والی کسان منڈیودزا ماسونگو نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال کے لئے جون کاؤ کی کاشت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

تربیتی پروگرام میں شریک زمبابوے یونیورسٹی کی ایک طالبہ یوکائی چھمبی نے کہا کہ انہوں نے سیکھا ہے کہ جون کاؤ ٹیکنالوجی کو ملک میں کسانوں کو درپیش بعض مسائل کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ مثال کے طور پر جون کاؤ گھاس خراب زمین کو کارآمد بنانے میں مدد کرتی ہے، لہٰذا یہاں زمبابوے میں ہم اسے ان علاقوں میں اگا سکتے ہیں جہاں صحرا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!