اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین یوم مئی کی تعطیلات کے سفری رش کے لئے تیار

چین یوم مئی کی تعطیلات کے سفری رش کے لئے تیار

چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان کے ووچھانگ ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین میں سوارہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شنہوا) چین میں یوم مئی کی 8 روزہ تعطیلات کا سفری رش 29 اپریل سے 6 مئی تک ہوگا جس میں سب سے زیادہ مسافروں کی تعداد یکم مئی کو متوقع ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے بتایا کہ تعطیلات کے پہلے دن کے ٹکٹ کی فروخت منگل سے شروع ہوچکی ہے۔

رواں سال یوم مئی کی تعطیلات کے دوران خاندانی دوروں ، سیاحت اور موسم بہار کی تفریح کے لئے سفر کی زیادہ طلب ہے جس کی وجہ سے ریل مسافروں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

اس مدت کے دوران ملک بھر میں ریلوے عروج کے نظام اوقات کے تحت کام کرے گی  جس میں یومیہ اوسطاً 12 ہزار سے زائد مسافر ٹرینیں چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

بڑی طلب کو پورا کرنے کے لئے چائنہ ریلوے  اپنی نقل و حمل کی گنجائش میں اضافہ کرے گی جس کے لئے مسافر ٹرینوں میں اضافہ کیا جائے گا ، اوورنائٹ تیزرفتارٹرینیں چلائی جائیں گی اور موجودہ ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!