چین کے خودمختار علاقے گوانگ شی میں نان ننگ کا پُرفضا مقام’چنگ شیو پہاڑی‘۔
ویتنام سے سیاحوں کے ایک گروپ نے چین کے صوبہ گوانگ شی کی ڈونگ شنگ بندرگاہ کے راستے سفر کر کے ’چنگ شیو پہاڑی‘ کے پُرفضا مقام کا دورہ کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (ویتنامی): ویتنامی سیاح
’’ یہ جگہ بہت ہی خوب صورت ہے۔ میں یہاں کے مناظر میں گہری دلچسپی لے رہا ہوں۔ یہاں کے لوگ بھی بہت گرمجوش اور دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔‘‘
اس برس کے آغاز سے اب تک ویتنام کے 3200 سے زائد سیاحتی گروپ تفریح کے لئے گوانگ شی کی ڈونگ شنگ بندرگاہ کے راستے چین میں داخل ہوئے ہیں۔ گوانگ شی انتظامیہ نے سرحد پار کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
آنے اور جانے والےملکی و غیرملکی سیاحتی گروپوں کے لئےڈونگ شنگ کے مقام پر پیشگی جانچ کا نظام نافذ العمل ہے۔ اس نظام کی وجہ سے گروپ کی جانچ پڑتال کے لئے درکار وقت بھی کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ویتنامی سیاح
’’ میں اختتام ہفتہ پر اکثر ڈونگ شنگ آتی ہوں۔ سرحد کو پار کرنے کا عمل اب بہت ہی تیز اور آسان بنا دیا گیا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ گھر واپس جا رہے ہوں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہوانگ جن یوآن، ٹور گائیڈ، گوانگ شی، چین
’’ یہاں آمدورفت واقعی بہت آسان ہے۔ مثال کے طور پر وہ یوئی پاس سے آئیں یا ڈونگ شنگ سے، سرحدی کارروائیاں بڑی تیزی سے مکمل ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ سیاح براہِ راست پروازوں سے بھی آتے ہیں۔ اس وقت بہت سے ویتنامی سیاح چین کا دورہ کرنے آ رہے ہیں۔‘‘
سال 2025 میں چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اسے چین اور ویتنام کے عوام کے درمیان رابطوں کا سال بھی قرار دیا گیا ہے ہے۔ چین کا صوبہ گوانگ شی اور ویتنام کا صوبہ کوانگ ننھ نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت فریقین سرحد پار سیاحت کو فروغ دیں گے۔
نان ننگ ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link