پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینامریکہ کی غیر یقینی پالیسی سرمایہ کاروں کےاعتماد متاثر کررہی ہے

امریکہ کی غیر یقینی پالیسی سرمایہ کاروں کےاعتماد متاثر کررہی ہے

امریکہ، نیویارک میں  ایک تاجر نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں  کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)

نیویارک (شِنہوا) نیویارک یونیورسٹی میں منعقدہ ایک حالیہ صنعتی فورم میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی پالیسیوں کی غیر یقینی صورتحال نے گزشتہ چند ماہ سے عالمی سرمایہ کاروں کو پریشان کررکھا ہے۔

نیو یارک سٹی اور ہانگ کانگ میں قائم جائیداد کے نجی ایکویٹی فنڈ نیو لینڈ کیپٹل کے بانی اور منیجنگ شراکت دارسام ژانگ کا کہنا ہے کہ ہم  توقع کر رہے تھے کہ امریکی صدر (ڈونلڈ) ٹرمپ کا آغاز معیشت، جائیداد، اسٹاک مارکیٹوں اور سرمایہ کاری کے لئے مثبت ثابت ہوگا تاہم درحقیقت ایسا کچھ نہیں ہوا۔

صنعتی فورم سے خطاب میں ژانگ نے کہا کہ انہیں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں سے پیدا شدہ افراتفری کی توقع نہ تھی۔ انہوں نے امیگریشن پالیسی اور جائیداد  کی کمزور قیمتوں کے دوران بلند شرح سود، تعمیراتی اخراجات میں اضافے اور تعمیراتی کارکنوں کی قلت سے  پیدا ہونے والی مشکلات کو اجاگر کیا۔

بین الاقوامی طلباء کے لئے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے منٹ فنانس کے شریک بانی اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر جیریمی گاؤ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر تیزی سے ٹیکس عائد کرکے سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا۔

گاؤ کے مطابق حالیہ دنوں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اسٹاک اور بانڈز کی قیمتوں میں کمی کے بعد محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!