اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی بیرونی تجارت میں پہلی سہ ماہی کےدوران 1.3 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت میں پہلی سہ ماہی کےدوران 1.3 فیصد اضافہ

چین کے وسطی صوبے ہوبے کےشہر ووہان میں دریائے یانگسی سے بحری جہاز گزررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کےدوران اشیا کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں یوآن کے اعتبار سے  گزشتہ برس کی نسبت 1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جو بیرونی مشکلات کے باوجود مستحکم نمو اور مضبوط لچک کو ظاہر کرتا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی)  نے پیر کے روز بتا یا کہ اس مدت کے دوران چین کی برآمدات میں 6.9 فیصد بڑھ کر  61.3 کھرب یوآن (تقریباً 850.1 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات  6 فیصدکم ہو کر 41.7 کھرب یوآن رہی۔

جی اے سی کے نائب سربراہ وانگ لنگ جون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عالمی اقتصادی ترقی کی کمزور رفتار، تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود چین کی بیرونی تجارت نےرواں سال اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مستحکم نمو کو برقرار رکھا ہے۔

جی اے سی کے  مطابق ملک کی بیرونی  تجارت میں مسلسل ساختی بہتری ہوئی۔جنوری سے مارچ تک ساز و سامان کے پیداواری شعبے کی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 7.6 فیصد اضافہ ہواجو ملک کی مجموعی بیرونی  تجارت کا تقریباً نصف ہے۔

جی اے سی کے ترجمان لیو دالیانگ  کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  چین کی 170 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ ساتھ ابتدائی  3 ماہ میں برآمدات بڑھی ہیں، اور اعلیٰ درجے کی اسمارٹ اور ماحول دوست پیداوار کے شعبوں میں مضبوط نمو رہی ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!