چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے بوآؤ میں منعقدہ بوآؤ فورم برائے ایشیا میں پیپلز بینک آف چائنہ کے ڈپٹی گورنر شوآن چھانگ نینگ ایک پینل مباحثے سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2025 کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران 97.8 کھرب یوآن (13.6 کھرب امریکی ڈالر) کے نئے یوآن پر مبنی قرضے جاری کئے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق مارچ کے اختتام پر یوآن میں واجب الادا قرض کی مالیت 2654.1 کھرب یوآن تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.4 فیصد زائد ہے۔
پہلی سہ ماہی میں گھریلو قرض میں 10.4 کھرب یوآن کا اضافہ ہوا۔ کاروباری اداروں کو دیا گیا قرض 86.6 کھرب یوآن بڑھا جس میں سے درمیانی اور طویل مدتی قرض میں اضافہ 55.8 کھرب یوآن تھا۔
زیر گردش نقدی اور تمام ڈپازٹس کا احاطہ کر نے والا ایم 2 نقدی کی فراہمی کا ایک بڑا پیمانہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد اضافے سے 3260.6 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
ایم ون زیر گردش نقدی ، ڈیمانڈ ڈپازٹس اور ادائیگی کرنے والے غیربینکاری اداروں کے صارفین کی رقم کو جانچتا ہے، یہ مارچ کے اختتام پر 1134.9 کھرب یوآن تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 1.6 فیصد زائد ہے۔
ابتدائی 3 ماہ کے دوران چین کے یوآن میں ذخائر 129.9 کھرب یوآن بڑھے جبکہ گھریلو ڈپازٹس میں 92.2 کھرب یوآن کا اضافہ ہوا۔
