اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے ساتھ تعلقات کو مسلسل مستحکم کیا جائے گا، کمبوڈین وزیراعظم

چین کے ساتھ تعلقات کو مسلسل مستحکم کیا جائے گا، کمبوڈین وزیراعظم

کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیت (سامنے درمیان میں) کمبوڈیا کے صوبہ تبونگ خموم میں قومی شاہراہ 71 سی کا ربن کاٹ کر افتتاح کر رہے ہیں-(شِنہوا)

تبونگ خموم(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیت نے کہا ہے کہ باہمی فائدے کے لئے چین کے ساتھ تعلقات کو مسلسل مستحکم کیا جائے گا کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے سیم ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت بہت سے بڑے چینی منصوبوں کی افتتاحی تقریبات کی صدارت کی ہے۔ کمبوڈیا اور چین کے تعلقات باہمی حمایت، خودمختاری اور حقوق کے باہمی احترام کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے مشرقی صوبہ تبونگ خموم میں چین کی مالی اعانت سے چلنے والی قومی شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے عوام کے مشترکہ مفادات کے لئے کمبوڈیا اور چین کے تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم نے کہا کہ چین کمبوڈیا میں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے اور اس نے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی اور کمبوڈیا کے لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور چین نے 19 جولائی 1958 کو سفارتی تعلقات قائم کئے تھے جنہیں مسلسل فروغ دیا گیا اور دسمبر 2010 میں تعاون کی جامع تزویراتی شراکت داری تک بڑھایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور "ڈائمنڈ ہیکساگون” تعاون کے فریم ورک کے تحت نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل اعلیٰ سطح اور اعلیٰ معیار کے کمبوڈیا-چین معاشرے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!