اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلآسیان چین کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں، کثیرجہتی کاحامی ہے، سیکرٹری...

آسیان چین کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں، کثیرجہتی کاحامی ہے، سیکرٹری جنرل آسیان

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن جکارتہ میں شِنہوا کو انٹرویو دے رہے ہیں-(شِنہوا)

جکارتہ(شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنی جامع تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور کثیر جہتی کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

کاؤ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2021 میں دوطرفہ تعلقات کو جامع تزویراتی شراکت داری تک بڑھانے کے بعد سے آسیان اور چین کے درمیان  تجارت میں اضافہ ہواہے اور ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کیا ہے۔

انہوں نے آسیان-چائنہ فری ٹریڈ ایریا (ایف ٹی اے) کے ورژن 3.0، جس کے مذاکرات کافی حد تک مکمل ہو چکے ہیں، کو ڈیجیٹل معیشت، ماحولیات دوست صنعتوں، سمندری معیشت اور کسٹمز کے آسان طریقہ کار میں باہمی تعاون کے لئے ایک اہم محرک قرار دیا۔

کاؤ نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں آسیان۔ چائنہ ایف ٹی اے 3.0 رواں سال مکمل ہو جائے گا اور اس سے دونوں فریقین کے لئے زبردست اقتصادی امکانات پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان چین کے ساتھ روابط، سیاحت، زراعت اور عوامی تبادلوں میں تعاون بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت سے معاملات میں ٹیرف کو صفر تک لائیں گے اور پھر اسے تمام علاقوں تک وسعت دیں گے۔ لہٰذا اس بات کو یقینی بنانا بہتر ہوگا کہ آسیان مستقبل میں حقیقی معنوں میں واحد مارکیٹ بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

کاؤ نے بڑھتی ہوئی عالمی تحفظ پسندی کے درمیان آزاد تجارت کو برقرار رکھنے کے آسیان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!