اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمصنوعی ذہانت سے تصاویر کو پلک جھپکتے  ویڈیو میں بدلنا ممکن ہو...

مصنوعی ذہانت سے تصاویر کو پلک جھپکتے  ویڈیو میں بدلنا ممکن ہو گیا

پہلے ایک تصویر چنی جاتی ہے، پھر اس پر مختلف کمانڈز لگائی جاتی ہیں۔ اس کے بعد تصویر میں کیمرے کی حرکتیں شامل کر دی جاتی ہیں۔ یوں صارفین صرف چند لمحوں میں چھ سیکنڈ کی اعلیٰ معیار کی فلمی ویڈیو بنا سکتے ہیں۔ حال ہی میں چین کے شہر شنگھائی میں ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے یہ ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے۔ اس ایپ میں مصنوعی ذہانت کی مدد لی گئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تھیان ییچاؤ، منی میکس کا ملازم

’’ماضی میں یہاں تک کہ ایک سادہ سی ٹو ڈی اینیمیشن بنانے کے لیے بھی ان بیٹویننگ، فریم انٹرپولیشن، ہاتھ سے ڈرائنگ اور پوسٹ پروڈکشن جیسی تکنیکوں کا سہارا لینا پڑتا تھا۔ اگر اینیمیشن کو ہموار بنانا ہوتا تو خودکار فریم انٹرپولیشن کے ساتھ ساتھ کم از کم 10 اضافی فریمز بھی تیار کرنا ضروری ہوتا تھا۔ لیکن اب مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ویڈیو جنریشن ٹولز نے نہ صرف محنت کو کم کر دیا ہے بلکہ لاگت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔‘‘

سال 2021 میں بننے والا ’منی میکس‘ان ’ لارج لینگوئج ماڈلز ‘ میں سے ایک ہے۔ جو موسیقی، تصاویر اور تصویر سے ویڈیو بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔ اس کی ترقی سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدتیں مستقبل میں مزید نئی ایجادات کا باعث بنیں گی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): یان جون جی، بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، منی میکس

’’ موجودہ مصنوعی ذہانت کا میدان حقیقت میں ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ بنیادی طور پر جب تک ٹیکنالوجی مضبوط رہے گی، صارفین میں اس کی پذیرائی اور شہرت خودبخود بڑھتی جائے گی۔ اگرچہ اس میں اکثر اوقات کافی مشکلات بھی آتی ہیں  تاہم صارفین اور گاہکوں کی مثبت آراء ٹیکنالوجی میں سنگ میل کا باعث بنتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہم مزید آزادانہ جدت کی طرف راغب ہوتے ہیں۔‘‘

شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!