اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں جیانگ سو کے آبی معبد میلے میں جنوبی افریقی تارکینِ...

چین میں جیانگ سو کے آبی معبد میلے میں جنوبی افریقی تارکینِ وطن کی بھرپور شرکت

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے چھن تانگ ٹاؤن شپ میں واقع چھن ہو جھیل پر آبی مندر میلہ منعقد ہوا ہے۔800 سال سے زائد پرانی اس روایت میں اس سال 400 سے زائد جہازوں اور کشتیوں نے حصہ لیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1(انگریزی):رائین رج، جنوبی افریقی معلم، جیانگ سو صوبہ

’’یہ روایت بہت گہری، فکری اور جذبات سے بھرپور ہے۔ میری رائے میں یہ میلہ چینی ثقافت کو پوری طرح زندہ کرتا ہے۔

ہر سال اس میلے کو اسی جوش و خروش سے منانا خوش آئند ہے۔ اس کا تسلسل چینی ثقافت کو اور بھی دلکش اور منفرد بنا دیتا ہے۔

چین آنے والے تمام غیر ملکیوں کو میری یہی رائے ہے کہ وہ اس تقریب کو ضرور اپنی آنکھوں سے دیکھیں، کیونکہ یہ ایک یادگار تجربہ فراہم کرتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2(انگریزی): کروان جسٹن بیسن، جنوبی افریقی معلم، جیانگ سو صوبہ

"مجھے مظاہرے دیکھنا اور دریا میں لوگوں کی ریس سے لطف اندوز ہونا بہت پسند ہے۔ میرے خیال میں کھڑے ہو کر کشتی چلانے کا مظاہرہ واقعی حیران کن تھا!یہ سب کچھ بہت شاندار تھا۔ ان مظاہروں کے لیے واقعی بہت زیادہ طاقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3(انگریزی): کرسٹل ییرل بیسن، جنوبی افریقی خاتون سیاح
’’یہ میلہ نہایت خوبصورت، رنگا رنگ اور جوش و خروش سے بھرپور ہے۔ ڈریگن بوٹ کی دوڑ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔

یہ میرا پہلا تجربہ تھا اور میں نے اس سے خوب لطف اٹھایا ہے۔‘‘

تائی ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!