اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبرطانوی برانڈز چینی مارکیٹ میں وسیع امکانات کی تلاش میں مصروف عمل

برطانوی برانڈز چینی مارکیٹ میں وسیع امکانات کی تلاش میں مصروف عمل

چین کے جنوبی صوبےہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں منعقد ہونے والی 5ویں چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش(سی آئی سی پی ای) کا مرکزی مقام ہائی نان بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز نظر آرہا ہے۔(شِنہوا)

لندن (شِنہوا) برٹش چیمبر آف کامرس ساؤتھ چائنہ کے چیئرمین مارک کلیٹن نے حال ہی میں شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ برطانوی کمپنیوں کے لیے چین کی وسیع صارف مارکیٹ میں نمایاں مواقع موجود ہیں جہاں ان کے برانڈز اور مصنوعات کو مضبوط اعتماد حاصل ہے۔

کلیٹن نے چین کے متحرک صارف شعبے کے اندر موجود کافی سرمائے، ممکنہ فروخت کے حجم اور غیر استعمال شدہ مارکیٹ شیئر کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین فعال طور پر اپنے اقتصادی ترقی کے ماڈل کو کھپت کی طرف منتقل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو کہ پیداواری اور بنیادی شہری سہولیات پر روایتی انحصار سے ہٹ رہا ہے۔

چین میں 20 سال کا تجربہ رکھنے والے ایک تجربہ کار تاجر کلیٹن نے کہا کہ یہاں (چین میں) لوگوں کو خرچ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے بہت سی پالیسیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی مارکیٹ کا وسیع حجم برطانوی کاروباری اداروں کے لیے ایک مضبوط ترغیب ہے،انہوں نے نشاندہی کی کہ یہاں کا متوسط طبقہ برطانیہ(یونائیٹڈ کنگڈم) کی پوری آبادی سے بڑا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!