پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل غزہ کے بیشتر علاقوں تک اپنی کارروائیاں وسیع کرے گا، وزیر...

اسرائیل غزہ کے بیشتر علاقوں تک اپنی کارروائیاں وسیع کرے گا، وزیر دفاع

غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں بے گھر فلسطینی بچے نظر آرہے ہیں۔(شِنہوا)

یروشلم/غزہ (شِنہوا) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل جلد ہی غزہ کی پٹی کے بیشتر علاقوں تک اپنی کارروائیوں میں توسیع کرے گا۔

انہوں نے غزہ کے باشندوں کو ایک پیغام میں کہا ہے کہ متوقع کارروائیوں کے باعث انہیں علاقہ خالی کرنا ہوگا۔

کاٹز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے باشندوں کے لیے متنازعہ نقل مکانی کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے منصوبے کے تحت دلچسپی رکھنے والوں کے لئے متعدد ممالک میں رضاکارانہ طور پر جانے کا امکان بھی موجود ہوگا جس پر اسرائیل عمل درآمد کے لیے کام کر رہا ہے۔

کاٹز نے کہا کہ حماس کو ہٹانے، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرانے اور جنگ ختم کرنے کا یہ آخری لمحہ ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی غزہ کے رفح شہر کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے اور پٹی کے جنوب میں  ایک راستہ موراگ کوریڈور قائم کر لیا ہے جس کا مقصد رفح اور خان یونس کو الگ کرنا ہے۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ وہ اس کوریڈور پر آپریشنل کنٹرول بڑھائے گی اور علاقے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے اس اہم راستے پر قبضہ کر کے مصر کے ساتھ سرحد کے قریب واقع موراگ کوریڈوراور "فلاڈیلفی کوریڈور کے درمیان کے علاقے کو اپنے حفاظتی زون کا حصہ بنا لیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!