پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلامریکہ سے عمانی دارالحکومت میں بالواسطہ جوہری مذاکرات جاری ہیں،ایران

امریکہ سے عمانی دارالحکومت میں بالواسطہ جوہری مذاکرات جاری ہیں،ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

تہران / مسقط (شِنہوا) ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ بات چیت عمان کی ثالثی سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوگئی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ہفتے سے شروع ہونے والی اس بات چیت میں ایرانی اور امریکی نمائندے الگ الگ کمروں میں موجود تھے اور عمانی وزیر خارجہ سعید بدر بن حماد بن حمود البوسعیدی تہران کے جوہری پروگرام اور واشنگٹن کی پابندیوں کے خاتمے سے متعلق فریقین کے خیالات اور مئوقف کو ایک دوسرے تک پہنچا کر مذاکرات میں ثالثی کر رہے تھے۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ سعید عباس عراقچی نے مسقط میں صحافیوں سے گفتگو  میں کہا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ مساوی حیثیت سے شفاف اور باعزت معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے آئی آر آئی بی نے عراقچی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر دوسرا فریق بھی یہی مئوقف اختیار کرتا ہے تو امید کی جاسکتی ہے کہ ابتدائی معاہدہ ہوجائے گا جو بات چیت کی راہ ہموار کرے گا۔

عراقچی کا کہنا تھا اگر فریقین بڑی حد تک پرعزم ہیں تو ہم ایک ٹائم ٹیبل (بات چیت کے تسلسل کے لئے) کا بھی فیصلہ کریں گے،حالانکہ اس پر بات کرنا ابھی قبل ازوقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک جو بات واضح ہے ،وہ یہ ہے کہ مذاکرات بالواسطہ ہوں گے اور ہماری رائے میں توجہ صرف جوہری مسئلے پر مرکوز کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!