اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکمبوڈیا میں چین کے مالی تعاون سے تعمیر کردہ سڑک کا افتتاح

کمبوڈیا میں چین کے مالی تعاون سے تعمیر کردہ سڑک کا افتتاح

کمبوڈیا  کے تبونگ خموم صوبے میں 71سی قومی شاہراہ کا منظر۔(شِنہوا)

تبونگ خموم، کمبوڈیا (شِنہوا) کمبوڈیا نے ملک میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کےلئے چین کے مالی تعاون سے تعمیر کردہ قومی شاہراہ 71 سی کا افتتاح کر دیا جو کہ مشرقی صوبہ تبونگ خموم کو جنوب مشرقی صوبہ کمپونگ چام سے ملاتی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ نے کہا کہ 114.9 کلومیٹر طویل یہ سڑک سفر اور سامان کی نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بہت اہم ہے اور مقامی معیشت اور سیاحت کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا توقع ہے کہ قومی شاہراہ 71 سی سے زرعی اور زرعی صنعتی مصنوعات، خاص طور پر ربڑ کی برآمدات کی کارکردگی کو بڑھانے میں مدد ملے گی، یہ سڑک کے کنارے واقع علاقوں میں مزید سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

ہن مانیٹ نے کہا کہ چین کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک ناگزیر دوست ہے۔

انہوں نے کہاچین کو نمبر 1 شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جس نے کمبوڈیا میں سڑکوں اور پلوں سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بڑی مقدار میں رعایتی قرضے اور گرانٹس فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور کمبوڈیا کی پینٹاگونل حکمت عملی کے درمیان ہم آہنگی نے باہمی طور پر مفید نتائج فراہم کیے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وین بن نے کہا کہ اب تک چین نے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کی قومی سڑکیں اور 10 سے زیادہ بڑے پل تعمیر کرنے میں مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا میکانگ اور ٹونلے ساپ دریاؤں پر تعمیر کردہ سڑکوں اور پلوں نے نہ صرف کمبوڈیا کے عوام کے روزمرہ کے سفر کو آسان بنایا ہے بلکہ کمبوڈیا کی ترقی میں بھرپور توانائی بھی شامل کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!