جمعہ, اگست 29, 2025
انٹرنیشنلشِنہوا اور ملائیشیا کے اعلیٰ تھنک ٹینک کے درمیان تبادلے اور تعاون...

شِنہوا اور ملائیشیا کے اعلیٰ تھنک ٹینک کے درمیان تبادلے اور تعاون کا معاہدہ

کوالالمپور(شِنہوا)چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی اور ملائیشیا کے سنٹر آف ریجنل سٹریٹجک سٹڈیز(کراس) نے علمی تبادلے اور تحقیق کو مزید گہرا کرنے کے لئے تھنک ٹینک کے تبادلے اور تعاون کے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کئےہیں۔

معاہدے کے تحت فریقین ثقافت اور ذرائع ابلاغ سے متعلق منصوبوں پر مساوات، باہمی مفاد اور باہمی احترام کی بنیاد پر مشترکہ طور پر کام  بھی کرسکیں گے۔

معاہدے کے تحت شِنہوا نیوز ایجنسی اور کراس باہمی دوروں، عملے کے تبادلوں اور دو طرفہ اور کثیر جہتی مشاورت، تحقیق، اجلاسوں، تربیت، سیمیناروں اور نمائشوں جیسے اقدامات کے ذریعے روابط کو مضبوط کریں گے۔

دونوں ادارے مشترکہ تحقیق اور علمی مضامین کے مجموعوں کی مشترکہ اشاعت جیسی مشترکہ علمی سرگرمیوں میں بھی تعاون کریں گے تاکہ ٹھوس نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

کراس ملائیشیا میں ایک آزاد تھنک ٹینک ہے جو ملائیشیا میں تنظیمی اور ادارہ جاتی امور، اقتصادی پالیسیوں اور پائیدار ترقی سے متعلق مشاورتی خدمات اور تحقیق فراہم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!