اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شہر فوژو میں مراکشی تارک وطن کا سمندری ثقافت سے جُڑا...

چینی شہر فوژو میں مراکشی تارک وطن کا سمندری ثقافت سے جُڑا یادگار تجربہ

چین کے مشرقی شہر فوژو کو سمندری خوراک کی پیداوار کا ایک اہم مرکز اور سمندری ثقافت سے بھرپور شہر مانا جاتا ہے۔

لذیذ سمندری کھانوں کا ذائقہ چکھنے اور چین کی گہری سمندری ثقافت کو قریب سے جاننے کے لیے ہمارے ساتھ ایک مراکشی طالب علم موجود ہیں ۔تو آئیے ان کے ساتھ اس دلچسپ سفر پر چلتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):کیمال، فوژو میں رہائش پذیر مراکشی باشندہ

’’ہیلو، میرا نام کیمال ہے اور میں ابھی فوژو میں ہوں۔ اگر کوئی مجھ سے فوژو کے ذائقے کے بارے میں پوچھے، تو میرا جواب ہوگا، “تازہ!”

فوژو ایک ایسا شہر ہے جو نرم نیلے سمندر سے گھرا ہوا ہے۔ یہ نہ صرف اپنی بھرپور سمندری ثقافت کے لیے مشہور ہے بلکہ یہاں ایک گہرا اور غیر محسوس ثقافتی ورثہ بھی موجود ہے۔

آج ہمارا پہلا پڑاؤ سمندری خوراک کی مارکیٹ ہے، تو آئیں، چلتے ہیں!

واہ، میں تو کھانے کے انتظار میں بے قرار ہوں۔ مزے دار! اس کھانے کی لذت میں مچھلی کی چٹنی کا بڑا کردار ہے۔

مچھلی کی چٹنی کی تازگی کا راز جاننے کے لیے میں نے قدیم شہر چھانگلے میہوا جانے کا فیصلہ کیا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(چینی): مقامی باشندہ

’’ہمارے مقامی ماہی گیر آدھی مچھلی خود کھا لیتے ہیں اور باقی مچھلی کو نمک لگا کر ایک خاص قسم کا مصالحہ تیار کرتے ہیں۔ اسے نمک کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بہت مزیدار ہوتا ہے اور ہم اسے کھانا پکاتے وقت شامل کرتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):کیمال، فوژو میں رہائش پذیر مراکشی باشندہ

’’مچھلی کی چٹنی فوژو کا ایک منفرد روایتی مصالحہ ہے، جس کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ یہ مصالحہ فوجیان کے کھانوں کا لازمی جزو ہے اور پکوانوں میں ایک خاص ذائقہ پیدا کرتا ہے۔ جب اس چٹنی کو مچھلی کے بالز (اعضاء) کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو “تازہ” کا مطلب پوری طرح سامنے آ جاتا ہے۔

یہ فوژو کے ہر شخص کی روزمرہ، پُرسکون زندگی کا حصہ ہے۔ بلکل چائے کی طرح، یہ بھی زندگی گزارنے کے فن کا ایک نمونہ ہے۔ چاہے بات ہو چائے کے انتخاب کی، پانی اُبالنے کی یا پکانے کے عمل کی-ہر قدم اپنی ایک رسم رکھتا ہے۔ صاف چائے کے سوپ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس میں چین کی طویل تاریخ بہتی ہوئی نظر آتی ہے۔

چھانگلے میں ایک اور غیر مادی ثقافتی ورثہ بھی موجود ہے: چھانگلے کی زرد شراب۔ زرد شراب کا رنگ گرمجوشی بھرا ہوتا ہے اور اس کی مہک بہت تیز ہوتی ہے۔ اس کا ہر قطرہ کاریگر کی مہارت اور وقت کی تہذیب کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہوتا ہے۔

آج کا دن بہت خوبصورت گزرا۔

ہم نے نہ صرف مزیدار سمندری کھانوں کا مزہ لیا، بلکہ فوژو کی سمندری ثقافت اور بھرپور غیر مادی ثقافتی ورثے کو بھی محسوس کیا۔ یہاں کی ہر جگہ کہانیوں اور دلکشی سے بھرپور ہے۔ میں یہ خوبصورت یادیں اپنے دل میں لے کر جا رہا ہوں، اور اس جادوئی سرزمین سے دوبارہ ملاقات کا انتظار کروں گا۔ خدا حافظ، لیان جیانگ، خدا حافظ، چھانگلے۔‘‘

فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!