اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے صحت سے متعلق کھپت کے فروغ کا منصوبہ جاری کردیا

چین نے صحت سے متعلق کھپت کے فروغ کا منصوبہ جاری کردیا

چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے یِن چھوان میں 2025 کےیِن چھوان قمری نئے سال کے خریداری میلے میں لوگ اسنیکس خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے صحت سے متعلق کھپت کے فروغ کا ایک عملی منصوبہ جاری کردیا ہے، ملک اپنی صحت سے متعلق مصنوعات اور خدمات کا معیار بہتر بنانے اور ایک بہتر زندگی کے حصول میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی سمت گامزن ہے ۔

وزارت تجارت اور 11 دیگر سرکاری محکموں کے تیار کردہ منصوبے کے مطابق اس طرح کے اخراجات میں اضافے کے لئے چین لوگوں کو بہتر خوراک مہیا کرنے اور خصوصی غذاؤں کی مارکیٹ رسد میں اضافے کے لئے  کام کرے گا۔

منصوبے کے تحت اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کی فراہمی کو مستحکم کیا جائے گا اور غیر قانونی غذائی اجزاء کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔طبی اور صحت کے اداروں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ہا ئپر ٹینشن، ذیابطیس، موٹاپا اور دیگر طبی امراض میں مبتلا افراد کو غذا اور ورزش میں رہنمائی مہیا کی جائے گی۔

منصوبے کے مطابق چین جسمانی صحت اور کھیلوں کی کھپت کے مزید منظرنامے تیار کرے گا اور اپنی کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دے گا۔ ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ ایپلی کیشنز کی مدد سے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والے شعبے کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کو بھی تیز کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!