اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بہار تہوار کی چھٹیوں کے دوران گھریلو قیام کی معیشت...

چین میں بہار تہوار کی چھٹیوں کے دوران گھریلو قیام کی معیشت میں ترقی

چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر ژانگ جیا جےکے ضلع وولنگ یوآن میں طلبہ پرفضا مقام ہوانگ لونگ غار میں ماحولیاتی فارم کے تحقیقی اور معلوماتی دورے کے دوران گھریلو قیام گاہ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا)حالیہ چھنگ منگ تہوار کی تعطیلات میں چین بھر میں سفری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا جہاں منفرد پیشکشوں، ذاتی نوعیت کی خدمات اور اعلیٰ معیار کے تجربات کی بدولت گھریلو قیام کی بکنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعدد آن لائن ٹریول پلیٹ فارمز کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ تعطیلات کے دوران مشہور شہروں میں گھریلو قیام کی بکنگ اور تلاش میں نمایاں اضافہ ہوا۔

چین کے جنوب مغربی صوبےسیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو کے ضلع شن جن کے معروف پرفضا مقام پر سیاح چیری کے پھول کھلنے کےشاندار نظارے سے محظوظ ہوئے۔ اس دلکش منظر نے تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں کو راغب کیا۔

پر فضا مقام پر ایک گھریلو قیام گاہ کے مالک ژونگ وے نے کہا کہ اس عرصے کے دوران مہمانوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ چھٹیوں کے دوران ہماری قیام کی شرح 80 فیصد سے تجاوز کرگئی جو معمول سے دوگنا زائد ہے۔

ادھر چین کے وسطی صوبے ہونان کے دلفریب سیاحتی مقام ژانگ جیا جے میں ژانگ جیا جے چھیمان یوئے لنگو گھریلو قیام گاہ میں بھی چھٹیوں کے دوران کافی مہمان راغب ہوئے۔ وہاں کی گرم بہار کی دھوپ نے مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کو اپنی طرف راغب کیا جو پہاڑوں اور دیہی علاقے کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔

چین کی ویزا فری پالیسی کی توسیع سے ذاتی نوعیت اور توجہ بھری خدمات پیش کرنے والی گھریلو قیام گاہیں زیادہ تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کر رہی ہیں۔

کمپنی کی معلوماتی خدمات فراہم کرنے والے سرکردہ پلیٹ فارم چھی چاچا کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ دہائی میں گھریلو قیام سے متعلق کاروباروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت اس طرح کی 3 لاکھ 31 ہزار کاروباری کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!