اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینیورپی یونین کے رکن ممالک نے امریکی محصولات کے خلاف ابتدائی جوابی...

یورپی یونین کے رکن ممالک نے امریکی محصولات کے خلاف ابتدائی جوابی اقدامات کی منظوری دے دی

بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر برلے مونٹ کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

برسلز(شِنہوا)یورپی یونین (ای یو) کے رکن ممالک نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کے خلاف جوابی اقدامات کے پہلے پیکیج کی حمایت کی ہے۔

یورپی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین امریکی محصولات کو غیر منصفانہ اور نقصان دہ سمجھتا ہے جس سے دونوں فریقوں کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کو بھی معاشی نقصان پہنچ رہا ہے۔

یورپی کمیشن نے پیر کے روز جوابی محصولات کی تجویز پیش کی تھی جس میں زیادہ تر محصولات 25 فیصد مقرر کئے گئے ہیں۔ یہ محصولات واشنگٹن کی جانب سے سٹیل اور ایلومینیم پر عائد محصولات کے جواب میں بعض امریکی درآمدات  پر لگائے گئے ہیں۔

محصولات 3 مرحلوں میں متعارف کرائے جائیں گے۔ کرین بیری اور اورینج جوس جیسی اشیاء پر پہلا سیٹ 15 اپریل سے نافذ ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 16 مئی سے نافذ ہوگا جس میں سٹیل، گوشت، سفید چاکلیٹ اور پولی تھین جیسی اشیاء شامل ہوں گی۔ بادام اور سویابین کو ہدف بناتے ہوئے آخری مرحلہ یکم دسمبر کو مقرر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ منصفانہ اور متوازن مذاکراتی نتائج پر رضامند ہو جاتا ہے تو یہ جوابی اقدامات کسی بھی وقت معطل کئے جا سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!