اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننیپال میں چین کے تیارکردہ پن بجلی گھر کا افتتاح

نیپال میں چین کے تیارکردہ پن بجلی گھر کا افتتاح

نیپال کے ضلع راسووا میں سانجن کھولا پن بجلی گھرکا منظر۔(شِنہوا)

کٹھمنڈو(شِنہوا)نیپال میں ایک چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر کئے گئے سانجن کھولا پن بجلی گھر  کو فعال کرکے قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے جس سے مقامی سطح پر بجلی کی قلت دور کرنے کی کوششوں میں مدد ملی ہے۔

وسطی شمالی نیپال کے ضلع راسووا میں چینی ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ نے سرمایہ کاری کرکے یہ منصوبہ تعمیر کیا ہے۔ یہ دریا کے بہاؤ پر بنایا گیا بجلی گھر ہے جس کی بجلی کی پیداوار کی نصب شدہ کل صلاحیت 78 میگاواٹ ہے۔

نیپال الیکٹرسٹی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہتیندر دیو شاکیا نے کہا کہ اس خشک موسم میں اس منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔

کٹھمنڈو میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاکیا نے اس بات پر زور دیا کہ سانجن کھولا بجلی گھر سے 24 گھنٹے پیدا ہونے والی بجلی سے صنعتی علاقے میں لوڈ شیڈنگ  کم کرنے میں مدد دے گی۔

نیپال میں چینی سفارتخانے کے ناظم الامور وانگ شِین نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف توانائی کے مقامی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور بجلی کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اقتصادی ترقی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

نیپال کے وزیر توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی دیپک کھڈکا نے تقریب میں کہا کہ بجلی گھرنے خشک موسم میں پیداوار شروع کی جب موجودہ پن بجلی منصوبے کافی بجلی پیدا نہیں کررہے اور یہ 2025 میں نیپال اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا تعاون ہمارے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!