اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

چین میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

شی جیا ژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے کے ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ آگ چھنگ دے شہر کی کاؤنٹی لونگ ہوا کے ایک نرسنگ ہوم میں منگل کی شب 9 بجے کے قریب لگی تھی ۔ اس عمارت میں 39 معمر افراد رہائش پذیر تھے۔

رات 11 بجے کے قریب آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بدھ کی علی الصبح 3 بجے تک مجموعی طور پر 20 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی تھی جبکہ 19 دیگر کو طبی معائنہ کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے نرسنگ ہوم کے انچارج کو حراست میں لے لیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!