اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے غیر ملکی سیاحوں کے لئے ٹیکس واپسی کی پالیسی میں...

چین نے غیر ملکی سیاحوں کے لئے ٹیکس واپسی کی پالیسی میں تبدیلی کردی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چھیان من سٹریٹ پر واقع چھوان جودے کے پہلے سٹور میں روایتی لباس زیب تن کئے ایک غیر ملکی سیاح کا ویٹر کے ساتھ تصاویر کے لئے انداز۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے غیر ملکی سیاحوں کے لئے اپنی ٹیکس واپسی پالیسی میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت ٹیکس کی واپسی اب روانگی کے وقت نہیں بلکہ خریداری کے وقت ہی کردی جائے گی۔

ریاستی ٹیکس انتظامیہ (ایس ٹی اے) کا کہنا ہے کہ خریداری کے وقت ٹیکس واپسی کی نئی پالیسی کے تحت غیر ملکی سیاح فوری طور پر ٹیکس فری سٹورز پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کی چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں جس سے وہ مزید خریداری کے لئے واپس حاصل کردہ رقم کو حقیقی وقت میں دوبارہ استعمال کرسکیں گے۔ اس سے قبل وی اے ٹی کی واپسی صرف روانگی کے وقت کی جاتی تھی۔

ایس ٹی اے کے مطابق پالیسی میں تبدیلی ابتدائی طور پر شنگھائی، بیجنگ، گوانگ ڈونگ، سیچھوان اور ژے جیانگ میں شروع کی گئی تھی اور اب یہ ملک بھر میں لاگو کرنے کے لئے تمام ضروری تقاضے پوری کرچکی ہے۔

ایس ٹی اے کے ایک عہدیدار نے پالیسی رہنمائی کو مضبوط بنانے اور واپسی کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کے لئے اپنے عزم پر زور دیا۔

بیجنگ نیشنل اکاؤنٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر اور پروفیسر لی شوہونگ کا کہنا ہے کہ اس خدمت کے ملک گیر نفاذ سے چین کی سیاحتی خدمات کا معیار بلند ہوگا اور دوستانہ، موثر اور آسان سیاحتی ماحول فروغ پائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!