اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی اضافی ٹیکس اپنے اور دوسروں کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے،...

امریکی اضافی ٹیکس اپنے اور دوسروں کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے، وائٹ پیپر

  وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اضافی ٹیکس اپنے اور دوسروں کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے عائد کردہ اضافی ٹیکس  امریکہ کے ساتھ دوسروں کے مفادات کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔

چین کا امریکہ۔چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے حوالے سے کچھ مسائل پر موقف کے عنوان سے بدھ کو جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق اضافی ٹیکس کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ کثیر الجہتی تجارتی نظام اور متاثرہ فریقین کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے صنعتی تحفظ اور قومی سلامتی جیسے مقاصد کے نام پر بڑی تجارتی رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں۔ اس اقدام سے داخلی معاشی مسائل تو حل نہیں ہوں گے بلکہ اس کا الٹا اثر پڑے گا اور امریکہ اپنے ہی غلط کاموں کا شکار بن جائے گا۔

وائٹ پیپر کے مطابق ٹیکس سے امریکہ میں افراط زر میں اضافہ ہوگا ، صنعتی بنیاد کمزور ہوگی، مالیاتی منڈی میں خوف و ہراس بڑھے گا اور امریکی معیشت میں کساد بازاری کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ تاریخ نے کئی بار یہ سبق سکھایا ہے کہ تجارتی تحفظ پسندی کسی ملک کی مقامی معیشت کو مضبوط بنانے میں معاونت نہیں کرتی۔

وائٹ پیپر کے مطابق اس سے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچے گا جو عالمی اقتصادی اور مالیاتی بحران کا سبب بن سکتا ہے جس کے نتائج خود کو اور دوسروں کو بھگتنا پڑیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!