غزہ شہر کے الشاتی کیمپ میں امداد کی کمی کے باعث بے گھر فلسطینی لنگر خانے سے غذائی امداد لینے کی کوشش کر رہے ہیں-(شِنہوا)
غزہ(شِنہوا)غزہ شہر کی صبح سے بہت پہلے محمد ابو علی اور ان کے 3 بھائی پہلے ہی اپنے صحن میں جمع ہوگئے ہیں۔
ڈرون اور گولہ باری کی گونج برتنوں کے شور میں اس وقت ختم ہو جاتی ہے جب یہ چاروں بے گھر ہونے والے سینکڑوں فلسطینیوں کے لئے کھانا تیار کر رہے ہوتے ہیں، جن میں سے بہت سے فلسطینیوں نے کئی دنوں سے مناسب کھانا نہیں کھایا۔
4بچوں کے والد 45 سالہ محمد ابو علی نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم چاول اور دال ابال کر ایک سادہ کھانا بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاش میں مزید کچھ کر سکتا لیکن سرحدوں کی بندش نے لوگوں کی مدد کرنے کی ہماری کوششوں کو محدود کر دیا ہے۔
