اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے کاروباری اداروں کو قانون کے ناجائز استعمال سے بچانے کی...

چین نے کاروباری اداروں کو قانون کے ناجائز استعمال سے بچانے کی کوششیں تیز کردیں

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر وی فانگ کے ضلع فانگ ژی کے  گاؤں وانگ جیا ژوانگ ژی میں واقع ایک پتنگ ساز کارخانے کی  ورکشاپ میں خواتین محنت کش پتنگ تیار کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ استغاثہ نے نامناسب یا قانون کے من مانے نفاذ کے ذریعے کاروباروں کو نشانہ بنانے سے متعلق شکایات لینے کے لئے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) کے مطابق سرکاری ویب سائٹ  www.12309.gov.cn  کے ذریعے قابل رسائی اطلاع دینے کے چینل کا مقصد قانونی اور مساوی بنیادوں پر تمام کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

ایس پی پی کے مطابق یہ مہم خاص طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متعین دائرہ اختیار کے علاقوں سے باہر کی جانے والی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ قانون کے من مانے نفاذ اور عدالتی طریقہ کار کو بھی دیکھے گی۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے کہا کہ دیگر شکایات جیسے مقدمات درج کرنے میں ناکامی، غیر قانونی اقدامات اور جعلی مقدمات کو خصوصی طریقہ کار کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

گزشتہ ایک سال کے دوران چین کی استغاثہ ایجنسیوں نے سرکاری، نجی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے خدشات کو دور کرکے ان کے تحفظ کے لئے ٹھوس کوششیں کی ہیں اور سماجی توقعات کو مستحکم کرنے اور مارکیٹ کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!