انڈونیشیا کے صوبے جاوا کے شہر سیکارانگ میں ایک تقریب کے دوران وولنگ کلاؤڈ الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش کی جارہی ہے-(شِنہوا)
نان ننگ(شِنہوا)ایس اے آئی سی موٹر، جنرل موٹرز اور لیوژو وولنگ موٹرز کے مشترکہ منصوبے ایس اے آئی سی-جی ایم-وولنگ (ایس جی ایم ڈبلیو) نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کی زبردست فروخت کی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 71.3 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 99 ہزار 78 یونٹس فروخت ہوئے۔
پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی گاڑیوں کی کل فروخت میں این ای وی کا حصہ 52.8 فیصد رہا۔ اس دوران گاڑیوں کی مجموعی فروخت 3لاکھ 77ہزار257 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.3 فیصد اضافہ ہے۔
کمپنی نے پہلی سہ ماہی میں ایک مضبوط برآمدی کارکردگی بھی ریکارڈ کی۔ نئی توانائی گاڑیوں کی بیرون ملک ترسیل گزشتہ سال کےمقابلے میں 8.2 فیصد اضافے کے ساتھ 53ہزار385 یونٹس/ سیٹ تک پہنچ گئی۔
کمپنی کے مطابق ایس جی ایم ڈبلیو وسط ایشیا میں داخلے اور آسیان خطے میں اپنے دائرے کو وسیع کرنے کے ساتھ عالمی منڈیوں میں نئی توانائی گاڑیوں کی فراہمی کی کوششوں کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link