چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ہیفے میں ورلڈ مینوفیکچرنگ کنونشن 2024 میں ایک مہمان اوریجن ووکونگ سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر ماڈل کی تصاویر بناتے ہوئے-(شِنہوا)
ہیفے(شِنہوا) ایک چینی کوانٹم کمپیوٹنگ کمپنی نے کوانٹم کمپیوٹر پر بڑے اے آئی ماڈل کے کام کو شاندار کارکردگی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔
چین کے مشرقی شہر ہیفے میں قائم سٹارٹ اپ کمپنی اوریجن کوانٹم نے اوریجن ووکانگ پر ایک ارب پیرا میٹر والے اے آئی ماڈل کو کامیابی کے ساتھ فائن ٹیون کیا جو چین کا خود مختار طور پر تیار کردہ تیسری نسل کا سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر ہے۔ کمپنی نے اس کامیابی کو دنیا کی پہلی پیشرفت قرار دیا ہے۔
ہیفے کے جامع قومی سائنس سنٹر کے سائنسدان چھن ژاؤ یون نے کہا کہ یہ کوانٹم کمپیوٹنگ کے بڑے ماڈل کے افعال میں حقیقی دنیا کا پہلا اطلاق ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ کوانٹم ہارڈویئر اے آئی ماڈل فائن ٹیوننگ میں معاونت کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تجرباتی نتائج سے ظاہر ہوا کہ پیرا میٹرز کی تعداد کو 76 فیصد کم کرنے سے تربیتی کارکردگی میں 8.4 فیصد بہتری آئی۔
یہ پیش رفت ظاہرکرتی ہے کہ کوانٹم کمپیوٹنگ ہلکے وزن کے بڑے ماڈلز کو فعال بناسکتی ہے جو مستقبل میں کمپیوٹنگ پاور کی حدود کو عبور کرنے کے لئے امید افزا نیا طریقہ فراہم کرتی ہے۔
فائن ٹیوننگ وہ عمل ہے جس میں ڈیپ سیک جیسے عمومی مقصد کے بڑے اے آئی ماڈل کو مخصوص ڈومین کے ڈیٹا کے متعلق دوبارہ تیار کرکے طبی تشخیص یا مالیاتی خطرے کے جائزے جیسی خصوصی ایپلیکیشنز کے لئے موافق بنایا جاتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link