اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایف بی آر نے مقامی تیار شدہ چینی کی اوسط قیمت مقرر...

ایف بی آر نے مقامی تیار شدہ چینی کی اوسط قیمت مقرر کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی چینی کی کم از کم اوسط قیمت مقرر کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، چینی کی قیمت کا تعین ادارہ شماریات کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16 روپے فی کلو کم کر کے کیا جائے گا۔ یہ قیمت سیلز ٹیکس کی وصولی کے لیے متعین کی جائے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد چینی کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شفاف اور مؤثر وصولی کو یقینی بنانا ہے۔ مزید برآں، چینی کی اوسط قیمت ہر 15 دن بعد ازسرِنو جانچ کر کے مقرر کی جائے گی، تاکہ موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ٹیکس کا نفاذ ممکن ہو سکے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!