اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں چھنگ منگ تہوار کے دوران بین العلاقائی دوروں میں 7.8...

چین میں چھنگ منگ تہوار کے دوران بین العلاقائی دوروں میں 7.8 فیصد اضافہ

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر گوانگ آن کی کاؤنٹی ووشینگ میں سیاح دریائے جیا لنگ  کی  لانگ نوجھیل میں کشتی کی سیر کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اتوار کو ختم ہونےوالے 3 روزہ چھنگ منگ تہوار  کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 79کروڑ78لاکھ 30ہزاربین العلاقائی مسافر دورے ہوئے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.8 فیصد زائد ہے۔

ان دوروں میں شاہراہوں کا حصہ سب سے زیادہ تھا جس میں تقریباً 73کروڑ55لاکھ40ہزار دورے سڑک کے ذریعے ہوئے  جو گزشتہ برس کی نسبت 7.7 فیصد زائد ہے۔

اسی مدت کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد5 کروڑ33لاکھ30ہزار رہی جس میں گزشتہ برس کی نسبت 7.3 فیصد اضافہ ہوا۔ آبی نقل وحمل سے 33لاکھ 90ہزارمسافر دورے ہوئے جس میں گزشتہ برس  کی نسبت 23.4 فیصد اضافہ ہوا۔

ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے سے  مجموعی طور پر 55لاکھ 70ہزارمسافر دورے ہوئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 10.6 فیصد زائد ہے۔

چھنگ منگ تہوار یا مقبروں کی صفائی کا دن رواں سال 4 اپریل منایا گیا جو کہ ایک روایتی چینی تہوار ہے،اس کے دوران لوگ مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اپنے آباؤ اجداد کو یاد کرتے ہیں۔

یہ تعطیلات چین کے رہائشیوں کو  گھر سے باہر  سرگرمیوں میں مشغول ہونے یا سیاحت کرنے کا ایک مختصر موقع مہیا کرتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!