اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچھنگ منگ تعطیلات میں اخراجات چین کی مضبوط معاشی قوت کے آئینہ...

چھنگ منگ تعطیلات میں اخراجات چین کی مضبوط معاشی قوت کے آئینہ دار

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر لانگ ژونگ میں سیاح بہار کے منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو سے تقریباً 1.5 گھنٹے کی مسافت پر واقع لیبا گاؤں میں کھیتوں میں کئی بھاپ چھوڑتی ہاٹ پاٹ کی میزیں پھیلی تھیں جہاں سیاح متحرک رنگوں اور بہار کی خوشبو دار ہوا میں پیلے پھولوں کے سنہری سمندر کے بیچ کھانا کھا رہے تھے۔

چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ نوٹ یا شیاؤہونگ شو پر ڈوفوگوئی نامی بلاگر نے لکھا کہ اس دلفریب مقام پر ہاٹ پاٹ کھانے سے میری طبعیت بہتر ہوئی اور میں مکمل آرام محسوس کرنے لگا۔ بہار میں پھولوں کے درمیان ہاٹ پاٹ کا مزہ لینا واقعی ناقابل فراموش تھا۔

یہ بلاگر ان لاکھوں چینیوں میں سے ایک ہے جو حالیہ چھنگ منگ تہوار کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہار سے محظوظ ہوئے۔ گرم موسم اور مکمل کھلے ہوئے پھولوں کے ساتھ اس چھٹی میں ملک بھر میں مقامی سفر کی لہر میں اضافہ ہوا۔

وزارت ثقافت اور سیاحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق3 روزہ چھٹیوں میں چین میں مقامی طور پر 12 کروڑ 60 لاکھ سفر ہوئے جن میں گزشتہ سال سے 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔ سیاحت سے ہونے والی آمدن میں بھی اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.7 فیصد اضافے سے 57.55 ارب یوآن(تقریباً 8 ارب امریکی ڈالر) ہوگئی۔

آن لائن سفری پلیٹ فارمز کے اعدادوشمار نے ظاہر کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پھول دیکھنے سے متعلق سرچز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ای-کامرس پلیٹ فارم می توان پر کیمپنگ سے متعلق سرچز میں 132 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال کی چھنگ منگ تعطیلات چین کی خدمات کی کھپت کے شعبے میں وسیع امکانات کو اجاگر کرتی ہیں جو ملک کی اقتصادی ترقی کا اہم محرک ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!