کمبوڈیا کے صوبے سیم ریپ میں سیاح یونیسکو میں درج شدہ انگ کور آرکیالوجیکل پارک میں انگ کور واٹ مندر دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا میں 2025 کے پہلے 2 ماہ میں چینی سیاحوں کی تعداد میں 67.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کمبوڈین وزارت سیاحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 84 ہزار 372 چینی سیاحوں نے اس سال جنوری-فروری کے عرصے میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک کا سفر کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ایک لاکھ 9 ہزار 990 سیاحوں سے 67.6 فیصد زائد ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی سیاحوں کی یہ تعداد کمبوڈیا آنے والے مجموعی 12 لاکھ 60 ہزار سیاحوں کا 14.6 فیصد ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ چین، تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد کمبوڈیا میں چھٹیوں پر آنے والے غیر ملکی سیاحوں کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
وزیر سیاحت اور وزارت سیاحت کی خاتون ترجمان ہون ڈینی نے کہا کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان سیاحت کے شعبے میں مفید تعاون رہا ہے اور چین، کمبوڈیا کے لئے سب سے بڑی سیاحتی منڈی ہے۔
ڈینی نے نوم پنہ میں کمبوڈیا-چین تعلقات پر ایک فورم میں کہا کہ توقع ہے 2025 میں کمبوڈیا 10 لاکھ سے زائد چینی سیاحوں کو راغب کرے گا۔
خاتون ترجمان کے مطابق کمبوڈیا نے 2024 میں 8 لاکھ 50 ہزار چینی سیاحوں کو راغب کیا جس میں گزشتہ سال سے 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link