اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکی انتظامیہ نے سیکڑوں غیر ملکی طالب علموں کے ویزے منسوخ کر...

امریکی انتظامیہ نے سیکڑوں غیر ملکی طالب علموں کے ویزے منسوخ کر دیئے

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیلجیئم کے شہر برسلز میں نیٹو کے صدر دفتر میں شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں-(شِنہوا)

سیکرامنٹو(شِنہوا)ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ بھر میں 300 سے زائد بین الاقوامی طالب علموں کے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں۔ اس اقدام کی تصدیق یونیورسٹیوں اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی ہے جو غیر ملکی طالب علموں کو نشانہ بنانے کی ملک گیر کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

 روبیو نے 27 مارچ کو گیانا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب بھی مجھے ان میں سے کوئی پاگل ملتاہے تو میں ان کے ویزے منسوخ کردیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ ہر روز کرتے ہیں اور شاید اس وقت ان کی تعداد 300سے زیادہ ہے۔

ہفتے کے اختتام پر ملک بھر کی درجنوں یونیورسٹیوں کی جانب سے ویزا منسوخی کی اطلاع دی گئی جن میں کولمبیا، کارنیل، ہاورڈ اور سٹینفورڈ جیسی نامور یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔

بہت سے متاثرہ طلبہ نے فلسطینیوں کے حق میں کیمپس مظاہروں میں حصہ لیا تھا تاہم یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ جن دیگر افراد کا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہیں بھی بغیر کسی وضاحت کے ویزا منسوخی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شہری حقوق کی تنظیموں نے انتظامیہ کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔ امریکن سول لبرٹیز یونین نے یونیورسٹیوں کو ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں متنبہ کیا گیا ہےکہ وفاقی حکومت آئینی طور پر اظہار خیال کے حق کو دبانے کے لئے طالب علموں کو نکالنے یا فنڈنگ میں کٹوتی کی دھمکی نہیں دے سکتی۔

کالج حکام کو خدشہ ہے کہ یہ کریک ڈاؤن مستقبل میں بین الاقوامی طالب علموں کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!